زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے میں عشرت بی بی کے دبے ہونے کا شبہ
عمارت زمین بوس ہونے کے بعد اسپتال اور زخمیوں کو دیکھ لیا لیکن اہلیہ کو کوئی سراغ نہیں ملا، شوہر عشرت بی بی
RAWALPINDI:
گلبہار پھول والی گلی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے میں عشرت بی بی نامی خاتون کے دبے ہونے کا شبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رضویہ تھانے کےعلاقے گلبہارنمبر2 پھول والی گلی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، وہیں کی رہائشی خاتون عشرت بی بی جعرات سے لا پتہ ہے۔
عشرت بی بی کے شوہرسید محمد رضا نے بتایا کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے متاثرہ عمارت کے باہر موجود ہیں، ان کی اہلیہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے نکلی تھیں اسی دوران مذکورہ عمارت زمین بوس ہو گئی، عمارت زمین بوس ہونے کے بعد تمام اسپتال اور زخمیوں کو دیکھ لیا ہے لیکن اس کی اہلیہ کو کوئی سراغ نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ شبہ ہے ان کی اہلیہ بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جب ان کی اہلیہ گلی سے گزر رہی ہوں گی اسی دوران عمارت کا ملبہ ان پر گر گیا ہو گا، ان کے دو بیٹے ہیں وہ اپنی والدہ کی تلاش میں نکلے ہوئے ہیں لیکن کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے جس کے باعث وہ شدید ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔