مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس پر گرنیڈ حملہ

گرنیڈ حملے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ ایک کی حالت نازک ہے

گرنید حملہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بنکر پر کیا گیا، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بنکر پر گرنیڈ حملے میں ایک شہری ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس 'سی آر پی ایف' کے بنکر پر نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ گرنیڈ حملے کی زد میں آکر 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں غلام نبی نامی شہری نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی دم توڑ دیا جب کہ دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورس پر گرنیڈ حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی

سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بنکر پر حملے کے بعد بھارتی فوج نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا اور حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریش کا آغاز کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر گرنیڈ حملہ

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج اور پیرا ملٹری فورس پر گرنیڈ حملے کیے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 3 اہلکار ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ قدم قدم پر بھارتی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے باجود خود بھارتی فورسز حملوں سے محفوظ نہیں۔
Load Next Story