ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک

چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئیں جن میں 2 ارکان اسمبلی اور 5 اعلیٰ حکومتی حکام شامل ہیں

55 سالہ فاطمہ رہبر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضہ تھیں، فوٹو : اے ایف پی

ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ 55 سالہ خاتون رکن اسمبلی فاطمہ رہبر نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران سے کنزرویٹو پارٹی سے منتخب ہونے والی رکن اسمبلی فاطمہ رہبر کا آج اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا ہے۔ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضہ تھیں اور آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج تھیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے 2 ارکان پارلیمنٹ اور 5 اعلیٰ حکومتی حکام ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 124 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 4 ہزار 747 مریض ہیں۔ چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں۔


یہ خبر پڑھیں : کورونا وائرس سے 1 لاکھ افراد متاثر اور 3400 ہلاک، عالمی معیشت کو 300 ارب ڈالر کا نقصان

ایران میں کورونا وائرس کی ہلاکتوں کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہیں جب کہ کھیلوں کے مقابلے سمیت دیگر اجتماعات کو معطل کردیا گیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 500 ہے جن میں چین سے باہر اب تک 414 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
Load Next Story