جنرل راحیل ٹاپ پروفیشنل ہیں بغیر سفارش ترقی دی نواز شریف

پوری قوم کو فوج کی قربانیوں پر فخر ہے، نئے سربراہوں کو مبارک باد، کیانی کو خراج تحسین

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملکی دفاع اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے احسن کردار ادا کیا۔ فوٹو : فائل

ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں وزرا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بغیر سفارش کے جنرل راحیل شریف کو ترقی دی۔


جنرل شریف ٹاپ پروفیشنل ہیں۔ انھیں ٹاپ پروفیشنل دیکھ کر ان کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ کیا۔ آئی این پی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نئے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کو مبارکباد پیش کی اور جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ان کی شاندار پیشہ وارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو مسلح افواج اور ان کی قربانیوں پر فخر ہے اور جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملکی دفاع اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے احسن کردار ادا کیا۔
Load Next Story