بلدیاتی انتخابات کرانے کی باتیں سیاسی چال ہےزعیم قادری
بلدیاتی امورکاکمشنری نظام سے تعلق نہیں،غلام عارف’’فرنٹ لائن‘‘ میں اسداللہ سے گفتگو
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے کہاہے کہ مشرف کے نظام پر سب سیاسی جماعتوں کو اعتراض تھا آج تک پتہ نہیں چل سکا کہ پولیس کس کو جوابدہ ہے ۔
پروگرام فرنٹ لائن میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ حکومت سندھ میں فلاپ ہوچکی ہے اور کسی بھی صورت میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گی حکومت کی ساری باتیں سیاسی چال اور پوائنٹ اسکورنگ ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے کہاکہ مشرف کے نظام میں کچھ برائیاؔں تھیں جن کو دور کیا جارہا ہے بلدیاتی اور کمشنری نظام کو ملا کر ایک اچھا نظام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔مسلم لیگ ن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے سندھ میں بھی انتخابات ہونے چاہئیں۔ن لیگ کی سوچ ہی آمرانہ ہے اور شہبازشریف امیر المومنین بنے ہوئے ہیں ۔
مسلم لیگ ق کی رہنما ڈاکٹر سمیعہ امجد نے کہاکہ کمشنری سسٹم کا مقصد بہت زیادہ اختیارات تک رسائی تھا۔ مسلم لیگ ن اپنی غلطیاں دوسروں پر ڈالتی ہے ۔لوکل گورنمنٹ سسٹم بہت اہم ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت نے بلدیاتی نظام کے مقابلے میں کمشنری نظام کو رائج کیا۔سابق ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات غلام عارف نے کہاکہ کمشنری نظام اور بلدیاتی نظام دونوں الگ الگ ہیں ۔اختیارات کے حصول کے لیے کشمکش جاری ہے ۔
بلدیاتی امور کا کمشنری نظام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلدیاتی نظام میں عوام کی ڈائریکٹ مداخلت ہو سکتی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ کو اختیارات دیکر ذوالفقار علی بھٹوکی روح کا قتل کیا گیا ہے ۔ اے این پی کے رہنما راناگل آفریدی نے کہاکہ سارے پاکستان میں ایک جیسا بلدیاتی نظام ہونا چاہیے۔نئے بلدیاتی نظام کے لیے ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ۔