پاک فوج کے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی
سپر سیڈ ہونے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینا فوج کی روایات میں شامل ہے، عسکری ذرائع
پاک فوج کے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے سپر سیڈ ہونے پر عہدے سے 6 ماہ قبل ہی ریٹائرمنٹ لے لی۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے اپنے سے کم سینئر لیفٹننٹ جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف مقرر کئے جانے کے باعث سپرسیڈ ہونے پر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر سیڈ ہونے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینا فوج کی روایات میں شامل ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے پاک فوج کے تیسرے سینئر لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کا سپہ سالار جب کہ لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نامزد کیا تھا، جس کے باعث جنرل ہارون رشید سپرسیڈ ہوگئے اور اس وجہ سے انہوں نے گزشتہ رات وزیراعظم کی جانب سے جنرل اشفاق پرویز کیانی کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشایئے میں بھی شرکت نہیں کی جب کہ وہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت آج ہونے والے پاک فوج کے کور کمانڈرز کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہیں۔