ملتان میں گارڈ کی ملی بھگت سے بینک میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی

گارڈ واجد نے ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر گیس سلنڈر کی مدد سے 39 لاکرز کو توڑا کرسامان لوٹ لیا، پولیس

گارڈ واجد نے ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر گیس سلنڈر کی مدد سے 39 لاکرز کو توڑا کرسامان لوٹ لیا، پولیس۔ فوٹو : فائل

سیکیورٹی گارڈ کی ملی بھگت سے ملتان میں ڈاکوؤں نے بینک سے کروڑوں روپے کا سامان لوٹ لیا۔


پولیس کے مطابق نیوملتان کے علاقے میں نجی بینک میں سیکورٹی گارڈ واجد علی نے ڈاکوؤں سے مل کر گیس سلنڈر اور کٹر کی مدد سے 39 لاکرز کو توڑ کرسامان لوٹ لیا جب کہ دوران واردات ڈیوٹی تبدیلی کے لیے آنے والے سیکیورٹی گارڈ کو بھی ملزمان نے باندھ دیا اور رات ایک بجے تک تسلی سے واردات کرتے رہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو کروڑوں مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے، پولیس نے بینک کے تمام سیکورٹی گارڈز کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ لاکرز کے مالکان کو بلا کر مکمل نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
Load Next Story