آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر پانچویں بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا

ویمن ڈے کے موقع پر بھارتی ویمنز ٹیم کو ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کے فائنل میں عبرتناک شکست 

ویمن ڈے پر بھارتی ویمنز ٹیم کو ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کے فائنل میں عبرتناک شکست - فوٹو: آئی سی سی

لاہور:
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

آسٹریلیا نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ویمن ڈے کے موقع پر بدترین شکست کے بعد بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی رو پڑیں۔ آسٹریلیا نے پانچویں بار ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔




آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے جس کے جواب میں پوری بھارتی ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ بھارت ویمن ٹیم کی 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکیں، آسٹریلیا کی جانب سے میگن اسکٹ نے 4 اورجیس جونیسن کی 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب پاکستانی امپائر احسن رضا نے پہلی بار ویمن ورلڈکپ کے فائنل میں امپائرنگ کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔
Load Next Story