اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکا پر بعض افراد کا پتھراؤ

نیشنل پریس کلب کے باہر ہونے والے مارچ پر پتھر اور ڈنڈے برسائے گئے

نیشنل پریس کلب کے باہر ہونے والے مارچ پر پتھر اور ڈنڈے برسائے گئے

وفاقی دارالحکومت میں عورت مارچ کے شرکا پر بعض افراد نے پتھراؤ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ہونے والے عورت مارچ شرکا کی جانب سے ڈی چوک کی طرف مارچ کا اعلان ہوتے ہی بعض افراد نے پتھراؤ شروع کردیا اور مارچ میں شریک خواتین پر ڈنڈے بھی برسائے جب کہ عورت مارچ کے شرکا نے بھی جوابی پتھراؤ کیا۔


صورت حال کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری اور واٹر کینن طلب کرلی گئی تاہم پولیس نے تھوڑی دیر کے اندر حالات پر قابو پالیا۔

دوسری جانب چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے خواتین مارچ کے شرکا پر پتھراؤ کی شدید مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ لاٹھی ، پتھراؤ اور بدزبانی سے خواتیں کو خوفزدہ کرنا بزدلانہ طرز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین مارچ پر پتھراؤ کرنے والوں کےخلاف قانونی کارواٸی کی جاٸے۔
Load Next Story