نوازشریف پی پی سے خوفزدہبلدیاتی الیکشن نہیںچاہتےاحمدمختار

قومی اداروںسمیت واپڈاکے نادہندگان کی بجلی بلاتفریق منقطع کی جارہی ہے

قومی اداروںسمیت واپڈاکے نادہندگان کی بجلی بلاتفریق منقطع کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ نوازشریف بلدیاتی انتخابات نہیں چاہتے،نادہندہ اداروں کی بجلی بلاتفریق منقطع کی جا رہی ہے۔


منگل کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ نوازشریف پیپلزپارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیںکہ پنجاب کے سواکہیںبھی انھیں الیکشن میں کامیابی کی امید نہیں،اس لیے وہ بلدیاتی الیکشن سے فراراختیارکررہے ہیںاورعام انتخابات کے لیے بیانات جاری کر رہے ہیں۔

احمدمختار نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہونگے اورنگران وزیراعظم کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی قیادت کرے گی،نگران وزیراعظم کے لیے میرانام شامل نہیں،قومی اداروںسمیت واپڈاکے جوبھی نادہندگان ہیں ،ان کے خلاف بلا امتیازکارروائی کی جا رہی ہے،میرے حلقے میں بعض اداروں کی بجلی کاٹنا اس بات کا ثبوت ہے، ہم نے سی ڈی اے سمیت دوسرے نادہندگان قومی اداروں کی بجلی بلاتفریق منقطع کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story