برقع پہن کر عورت مارچ میں شریک ہونے والا نوجوان گرفتار
عورت مارچ میں فاٹا کی خواتین کی نمائندگی کرنا چاہتا تھا، زیر حراست شخص کا بیان
عورت مارچ میں برقع پہن کر شریک ہونے والے لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گرفتار شخص کا نام عثمان ہے جس کا کہنا ہے کہ فاٹا کی خواتین یہاں نہیں آسکتیں اس لیے میں ان کی نمائندگی کر رہا تھا۔ گرفتار کے بعد کوہسار پولیس نے نوجوان کو تھانے منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکا پر بعض افراد کا پتھراؤ
واضح رہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی عورت آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے مارچ کے شرکا پر بعض افراد کی جانب سے پتھراؤ کا واقعہ بھی پیش آیا۔ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شرکا نے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ کیا۔