علی وزیر محسن داوڑ کو وزیراعظم کی مداخلت پر افغانستان جانے کی اجازت

ایف آئی اے نے ای سی ایل میں ںام ہونے کی وجہ سے دونوں رہنماوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پرطیارے سے اتار لیا تھا

دونوں رہنما افغانستان جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ فوٹو، فائل۔

KARACHI:
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اوراراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر افغانستان جانے سے روک لیا گیا تھا تاہم وزیر اعظم کی مداخلت پر انہیں ایک بار افغانستان جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اس سے قبل ای سی ایل میں نام ہونے کی بنا پر ایف آئی اے نے دونوں رہنماوں کو افغانستان جانے سے روک دیا تھا اور انھیں طیارے سے اتار لیا گیا تھا۔



ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اورعلی وزیرعوامی نیشنل پارٹی پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ہمراہ افغانستان کے منتخب صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہونے کے لیے پہنچے تھے۔

محسن داوڑ اور علی وزیر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز آر کیو 928 سے کابل جانا چاہتے تھے۔۔ایف آئی اے کی جانب سے جہاز سے اتارنے کے بعد دونوں رہنماء اسلام واپس روانہ ہو گئے تھے۔




درایں اثنا وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو ایک بار افغانستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔



اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر دونوں کے نام ECL پر ہیں انہوں ںے افغانستان جانے کیلئے انہوں نےاجازت نہیں مانگی۔



ان کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ کا دعوی گمراہ کن اور ریاستی اداروں کو بد نام کرنے کی کوشش ہے۔ECL کا معاملہ وزارت داخلہ دیکھتی ہے۔ اگر وہ باہر جانے کی درخواست دیں تو اسےقانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔



 
Load Next Story