عالمی منڈی میں سونا سستا اور پاکستان میں مزید اضافہ ہوگیا

فی تولہ قیمت95200 اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے سے 81618 روپے کی سطح پر آگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی سے 1666 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی، آل سندھ صرافہ بازار ۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
عالمی بازار میں سونا فی اونس 9 ڈالر کم ہوا جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں فی اونس سونا 1666 ڈالر پر پہنچ گیا تاہم پاکستان میں سنوے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے سے 95 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 81 ہزار 618 روپے پر پہنچ گئی۔

 
Load Next Story