کینجھر جھیل پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوٹل اور جھوپنڑیاں ڈوب گئیں

تیز بہاؤ کے باعث اسپل وے کی دیواروں میں دراڑیں،ماہر انجینئروں سے مدد طلب کر لی گئی۔

اسپل وے کی سیمنٹ کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کے باعث ماہر انجینئروں سے مدد طلب کر لی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

کینجھرجھیل میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کئی ہوٹل اور جھونپڑیاں ڈوب گئیں، پانی کی سطح مزید بڑھنے سے روکنے کیلیے ماہرین کی ٹیمیں طلب۔

تفصیلات کے مطابق کینجھرجھیل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث کئی ہوٹل، جھونپڑیوں اور سیاحوں کیلیے بنائے گئے ہٹس میں پانی داخل ہو گیا ، آبپاشی حکام نے جھیل میں پانی کی موجودہ سطح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔




دوسری جانب کینجھرجھیل میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اضافی پانی کو دریائے سندھ میں چھوڑنے کے لیے 'اسپل وے''بنایا گیا جو پانی کی سطح کو مزید بڑھنے سے روکتا ہے مگر پانی کے بہائو میں اضافے کی وجہ سے اسپل وے کی سیمنٹ کی دیواروں میں دراڑیں پڑنی شروع ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے محکمہ آبپاشی نے نیسپاک کے ماہر انجینئروں سے مدد طلب کر لی ہے۔
Load Next Story