عراق میں داعش کیخلاف آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک 4 زخمی
فوجی آپریشن کے دوران داعش کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا
عراق میں داعش کیخلاف ایک فوجی کارروائی کے دوران 2 امریکی اہلکار مارے گئے جب کہ 4 زخمی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران عراق میں ایک فوجی آپریشن کے دوران 2 امریکی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اہل خانہ سے اجازت کے بعد ظاہر کی جائے گی۔
یہ خبر پڑھیں : عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
عراق میں اتحادی افواج کے ترجمان نے 2 امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پہاڑی علاقے میں غار کے اندر چھپے داعش جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران مزاحمت کا سامنا رہا جس میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں میں 11 فوجی زخمی ہوئے، امریکا
واضح رہے کہ 2015 سے مقامی سیکیورٹی فورسز کو داعش جنگجوؤں کیخلاف جنگی تربیت اور عسکری معاونت فراہم کرنے کے لیے امریکی فوجی عراق میں مقیم ہیں جس کے دوران مختلف واقعات میں امریکی فوجیوں کو جانی نقصان بھی اُٹھانا پڑا ہے۔