خلاف ضابطہ ترقیاں پولیس افسران ریویوکمیٹی کے سامنے پیش
ایس ایس پی چوہدری اسلم ،خرم وارث،راجہ عمر ودیگر نے خدمات اورکارناموں سے آگاہ کیا۔
KABUL:
سپریم کورٹ کے احکامات پر آئوٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والے 75 پولیس افسران کے کیسز کا جائزہ لینے کیلیے ریویو کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیف سیکریٹری سندھ راجا محمد عباس کی صدارت میں ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔
جس میں کمیٹی کے دیگر اراکین سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شاذر شمعون ، سیکریٹری داخلہ یونس ڈھاگہ ، پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلیٰ سندھ صدیق میمن ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات ملک اسرار حسین نے شرکت کی ۔ کمیٹی کے سامنے ایس ایس پی چوہدری اسلم ، خرم وارث ، راجہ عمر خطاب ، علی رضا ، فیاض خان ، ارشاد سیہڑ سمیت دیگر پولیس افسران فرداً فرداً پیش ہوئے اور اپنی خدمات اور کارناموں کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا ۔
کمیٹی مذکورہ افسران کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد آئوٹ آف ٹرن ترقیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریگی۔ چیف سیکریٹری آفس میں موجود پولیس افسران چوہدری اسلم ، راجہ عمر خطاب ، ارشاد سیہڑ اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر کراچی میں امن قائم کرنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلیے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی،مختلف کالعدم تنظیموں کے نامور دہشتگردوں سمیت ملک دشمن دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔