کورونا وائرس کانفرنس کورونا وائرس ہی کی وجہ سے منسوخ
امریکا میں کورونا وائرس کے خوف سے 50 بڑی تقریبات ملتوی یا منسوخ کردی گئی ہیں جن میں دس لاکھ افراد کی شرکت متوقع تھی
امریکا میں کورونا وائرس کے بارے میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس کانفرنس کا عنوان ''کورونا وائرس کی وبا میں کاروبار'' تھا جو نیویارک میں منعقد کی جانی تھی۔
واضح رہے کہ امریکا میں ناول کورونا وائرس بے قابو ہوتا جارہا ہے اور نیویارک اس سے شدید ترین متاثرہ علاقوں میں شامل ہے جہاں حکومت نے 11 مارچ سے لے کر 3 اپریل تک ہونے والی تمام بڑی تقریبات بشمول کانفرنسز، سیمینارز اور سمپوزیا تک منسوخ کردیئے ہیں۔
نیویارک کے علاوہ واشنگٹن اور دوسرے اہم شہروں میں ہونے والی بڑی تقریبات بھی ملتوی یا منسوخ کردی گئی ہیں جن میں 50 صنعتی و تجارتی تقریبات بھی شامل ہیں جن میں کم از کم دس لاکھ افراد کی شرکت متوقع تھی۔