لوئردیر تھانے کے سامنے خودکش دھماکہ

عینی شاہدین کے مطابق کئی کے کھیت میں چھپے دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

عینی شاہدین کے مطابقکئی کے کھیت میں چھپے دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ فوٹو: فائل

مایار کے مقام پر خودکش بمبار نے سرچ آپریشن کے دوران گھیرے میں آنے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔


مایار میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا، ذرائع کے مطابق اس دوران شہریوں نے مشتبہ شخص کے تھانے کی طرف بڑھنے کی اطلاع دی تھی جس پر دہشت گرد کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد مکئی کے کھیت میں چھپے دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ دہشت گرد مارا گیا۔
Load Next Story