حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پالیسی تیار کرلی ہے چوہدری نثارعلی

فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور ہم خطے میں امن کے لئے کوشاں ہیں، وزیر داخلہ

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں بہت کامیابیاں حاسل ہوئیں ہیں، چوہدری نثار۔ فوٹو:فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پالیسی تیار کر لی ہے اور امن کا قیام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


اسلام آباد میں غیرملکی سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ حکومت ہرجگہ اپنی رٹ بحال کرے گی، حکومت نے انسداد دہشت گردی کے خلاف پالیسی تیار کر لی ہے اورہم مذاکرات کے ذریعے دہشت گردی کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور ہم خطے میں امن کے لئے کوشاں ہیں۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں بہت کامیابیاں حاصل ہوئیں اور موجودہ حکومت کی اولین ترجیح امن کی بحالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے ملک میں ماحول ساز گار کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story