آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کو چیف آف جنرل اسٹاف مقررکردیا

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشن کے عہدے پر فائز تھے اور وہ انفٹری ڈویژن کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشن کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں. فوٹو:آئی ایس پی آر

LARKANA:
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی تقرری کرتے ہوئے چیف آف جنرل اسٹاف پرلیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کو مقررکردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی تقرری لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کی چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کی، ترقی پانے سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشن کے عہدے پر فائز تھے اور وہ انفٹری ڈویژن کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اسٹرائک کور میں چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں اور انہیں کامیاب سوات آپریشن کی کمانڈ کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج میں کئی عہدے خالی ہیں جن پر تقرریاں ابھی کرنا باقی ہیں اور پاک فوج کے سینئر ترین افسر لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کی سبکدوشی کے بعد چیف آف لاجسٹک اسٹاف کا عہدہ بھی خالی ہے جس پرآرمی چیف جنرل راحیل اشرف کو ہی تقرری کرنا ہے۔
Load Next Story