میران شاہ ڈرون حملہ دونوں زخمی جی ایچ کیواورمہران بیس حملے میں ملوث تھےغیرملکی ایجنسی
ایک زخمی کی شناخت اسلم عرف یاسین کے نام سے ہوئی جو کہ جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث تھا، خبرایجنسی کا دعوی
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجابی طالبان سے ہے اور وہ جی ایچ کیو اور نیول بیس پر حملوں میں ملوث تھے۔
غیرملکی خبر ایجنسی نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈرون حملے میں 2 افراد مارے گئے جب کہ 2 ہی زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت اسلم عرف یاسین کے نام سے ہوئی جو کہ 2010 میں پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا، جب کہ دوسرا زخمی 2011 میں کراچی میں نیول بیس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میران شاہ میں ہونے والا حملہ رواں ماہ تیسرا ڈرون حملہ تھا، اس سے قبل 21جنوری کو خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں امریکی حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھےاور یکم نومبر کو شمالی وزیرستان میں امریکا کے ڈرون حملے ميں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا امیر حکیم اللہ محسود مارا گیا جس کی وجہ سے حکومت اور طالبان کے درمیان شروع ہونے والے امن مذاکرات تعطل کر شکار ہو گئے۔