بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے 31مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

پابندی کا اطلاق نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا

بلوچستان سے افغانستان اور ایران کی سرحدیں بھی بند ہیں فوٹو: فائل

بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔


کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بلوچستان بھر کے تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند ہیں تاہم اب اس میں مزید 16 دن کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اب صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ پابندی کا اطلاق نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔

دوسری جانب بلوچستان سے افغانستان اور ایران کی سرحدیں بھی بند ہیں۔ ایران سے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تفتان سرحد پر قرنطینہ میں رکھے گئے پاکستانی زائرین کی تعداد 4 ہزار کے لگھ بھگ ہوگئی ہے۔
Load Next Story