عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں 3 غیر ملکی فوجی ہلاک 12 زخمی
امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں 3 اتحادی فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں تاجی فوجی چھاؤنی پر اچانک متعدد راکٹ حملے کیے گئے جنہوں نے امریکی فوجی اڈے میں تباہی مچادی۔
اس فوجی اڈے پر کم از کم 18 راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 امریکی اور 1 برطانوی فوجی مارے گئے جبکہ 12 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں داعش کیخلاف آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک، 4 زخمی
اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ عراقی صدر ابراہیم صالح نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا عزم کیا ہے۔ امریکی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔
کیمپ تاجی 2003 میں عراق پر امریکی و برطانوی حملے کے بعد سے غیر ملکی افواج کے زیر استعمال ہے اور 6 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عراق میں داعش کیخلاف فوجی کارروائی کے دوران 2 امریکی اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔