پیپلزپارٹی کی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں سسی پلیجو
پی ایس 85 کی نشست چوری کی گئی، فیصلہ سچ کا ہو گا، غلام قادر پلیجو کے ہمراہ پریس کانفرنس.
پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور وہ ہمارے خلاف غلط پروپیگنڈا کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سابقہ صوبائی وزیر سسی پلیجو اور غلام قادر پلیجو نے ٹھٹھہ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور اس کے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے رہے ہیں ۔
پیپلز پارٹی کی پی ایس 85 میرپورساکر کی نشست زبردستی چوری کی گئی اور وہاں عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا جس کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ریٹرنگ آفیسر ٹھٹھہ کو جواب داخل کرنے کی آخری وارننگ دی ہے، ہمیں عدالتوں پر بھرپور اعتماد ہے اور انشاء اللہ فیصلہ حق و سچ کا ہوگا۔