پی ایس ایل میں شامل تمام کھلاڑیوں کی حفاظت وصحت پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وسیم خان
کھلاڑیوں کا اعتماد اور یقین پاکستان کرکٹ بورڈ کیلیے سب سے اہم ہے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں صورتحال مسلسل تبدیل ہورہی ہے جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ آج پی سی بی اور تمام ٹیموں کے مالکان نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو اپنی مرضی سے لیگ چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے کیونکہ کھلاڑیوں کااعتماد اور یقین پی سی بی کے لیے سب سے اہم ہے۔
چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فی الحال 10 کھلاڑیوں اور ایک کوچ کی جانب سے لیگ چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کہ انہیں مستقبل میں فلائیٹ آپریشن معطل ہونے یا اپنے ممالک کے بارڈر بند ہونے کا خطرہ ہے جب کہ ہم ان تمام کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائیں گے اور دیگر کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف کے لیے بھی یہی پروٹوکول اپنایا جائے گا۔
وسیم خان نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح پی سی بی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا اور ایونٹ کے شرکاء کی حفاظت اور صحت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔