کورونا وائرس کراچی سمیت صوبہ سندھ میں قائم آئسولیشن وارڈز کی فہرست جاری
120 بستروں پر مشتمل اسپتال کو آئسولیشن وارڈ اور100 بستروں پر مشتمل ایک اسپتال کو قرنطینہ میں تبدیل کیا گیا، ترجمان
حکومت سندھ نے صوبے میں قائم آئسولیشن وارڈز کی فہرست جاری کردی۔
حکومت سندھ نے صوبے میں آئسولیشن وارڈز قائم کئے ہیں جن کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے ایک تک مجموعی طور پر 9 آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق جن اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں ان میں سول اسپتال کراچی، لیاری جنرل اسپتال، ڈاؤ اوجھا کیمپس، لیاقت میڈیکل اسپتال حیدرآباد، پیپلز میڈیکل اسپتال بے نظیر آباد، غلام محمد میڈیکل اسپتال سکھر، چانڈکا لاڑکانہ اور گمز خیرپور شامل ہے۔
ان طبی مراکز کے علاوہ 120 بستروں پر مشتمل ایک اسپتال کو مکمل طور پر آئسولیشن وارڈ میں اور سو بستروں پر مشتمل ایک اور اسپتال کو قرنطینہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔