چینی بحران 24 شوگر ملزکا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے
لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور نے 22 جبکہ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس نے 2 شوگرملز کا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کیا ہے۔
ISLAMABAD:
چینی بحران کی تحقیقات کیلیے فیڈرل بورڈ آف ریونیونے 24 شوگر ملز کا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور نے 22 جبکہ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس نے 2 شوگرملز کا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کیا ہے۔ ایف آئی اے نے ایف بی آر سے شوگر ملز کا گزشتہ 5 سال کا ریکارڈ مانگا تھا۔
ایف بی آر نے شوگر ملز کے پانچ سال کے منافع اور خسارہ کی تفصیلات اور شوگر ملز کی مانیٹرنگ کے نتائج کی رپورٹ، شوگر ملز کے خلاف گزشتہ 5 سالوں کے دوران کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات ، شوگر ملز کی انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ بھی ایف آئی اے کے سپرد کردی ہیں۔