بین ڈنک کا پی ایس ایل کے تمام میچز کھیلنے کا اعلان
کرونا وائرس کی وبا کے باوجود لاہور میں قیام میرا ذاتی فیصلہ ہے، بین ڈنک
بین ڈنگ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے باوجود لاہور میں قیام میرا ذاتی فیصلہ ہے۔
لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے واضح کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے باوجود لاہور میں قیام میرا ذاتی فیصلہ ہے، تمام صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے، ابھی تک میں آرام میں ہوں، اتوار کو میچ کے لیے میدان میں اتروں گا۔ ابھی تک میں تمام میچز کے لیے دستیاب ہوں۔ اس حوالے سے اپنی فیملی، بورڈ، ٹیم اور سب متعلقہ لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
بین ڈنک نے کہا کہ تمام حالات کو دیکھ رہا ہوں، صورتحال یہی رہتی ہے تو میں یہی رہنا چاہوں گا، میرا اچھا ٹائم گزر رہا ہے میں آگے بھی کھیلنا چاہوں گا لیکن اس سے پہلے حالات کا جائزہ لوں گا۔ ایک سوال پر ڈنک نے ہنستے ہوے جواب دیا کہ چیونگم کہاں سے خریدی ہے اور اس میں کیا ہے یہ راز ہے، آپ لوگوں کو نہیں بتا نہیں سکتا۔
بارہ چھکے لگانے کا ریکارڈ رکھنے والے باہیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ کل کے میچ کے لئیے بہت پرجوش ہوں، کراوڈ نے بہت سپورٹ ہے، اب کراوڈ نہیں ہوگا،اس کے بغیر ہی کھیلنا ہے ۔پی ایس ایل میں کوئی بھی میچ آسان نہیں ہے، اتوار کو اہم اور ایک بڑا میچ ہے۔ ملتان سلطانز بہترین کھیل پیش کرکے ٹاپ پر ہے۔ میچ میں کامیابی کے لئیے پراعتماد ہیں ۔ پی ایس ایل میں شرکت کرکے بہت انجواے کیا، اب تک یہاں کھیلنا اچھا لگ رہا ہے۔