پاکستان کا کورنا وائرس پرسارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کی تجویز پیش کی تھی
پاکستان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز پر کوروناوائرس سے متعلق ہونے والی سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے سارک ممالک کی اعلی سطحی ویڈیو کانفرنس بلانے کی تجویز دی تھی۔
جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب دفتر خارجہ کی ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سارک تنظیم کے ارکان ممالک کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جاچکا ہے کہ ویڈیو کانفرنس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان اور بھارت کے مابین 5 اگست کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور مسئلہ کشمیر کے باعث ہر قسم کے رابطے منقطع ہیں۔ تاہم ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وزارتی سطح پر اس کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر ظفر مرزا اس ویڈیو کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ ویڈیو کانفرنس پاکستان کے وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں نمائندگی سے قبل اتوار کی صبح وزارت صحت تمام اداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔