فیڈرل بی ایریا میں لیاری گینگ وار کی بھتہ وصولی
لیاری گینگ وار کارندوںکابھتہ نہ دینے پر دستی بم حملوں اور اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں
لاہور:
فیڈرل بی ایریا میں بھتہ خورگروپ نے علاقے میں دکانداروں سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کرلیا۔
کئی دکانداروں کو دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز موصول ہونے لگی ہیں ملزمان اپنا تعلق لیاری گینگ وار سے بتاتے ہیں، بھتہ نہ دینے کی صورت میں دکانوں پر بم حملے اور اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ خراب معاشی حالات کے باعث کاروبار ویسے ہی تباہ ہورہا ہے رہی سہی کسر بھتہ خوروں نے پوری کردی ہے، دکانداروں نے اس سلسلے میں پولیس و دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا لیکن تاحال کوئی ملزم قانون کی گرفت میں نہ آسکا، تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں پھیلی بھتہ خوری کی لعنت ضلع وسطی کے علاقے فیڈرل بی ایریا تک بھی پہنچ گئی علاقے کے کئی دکانداروں سے بھتہ خوروں نے لاکھوں روپے بھتہ طلب کیا ہے۔
اس سلسلے میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دکانداروں نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور ان سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کیاگیا ہے نہ دینے کی صورت میں انھیں قتل کرنے ، ان کی دکانوں پر دستی بم حملوں اور اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں بھتہ خوروں نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادائیگی کا طریقہ کار بھی بتایا ہے، دکانداروں نے کہا کہ ملزمان نے انھیں کچھ شناختی کارڈ نمبر لکھوائے ہیں اور کہا ہے کہ فوری طور پر ایزی پیسہ کے ذریعے انھیں رقم فراہم کردی جائے۔
بیشتر دکانداروں نے بھتہ خوروں سے بات چیت کی ہے جس پر بھتہ خور50 ہزار روپے تک لینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے لیکن تاحال کوئی دکاندار بھتہ ادا نہیں کرسکا ہے،دکانداروں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں بھتہ خور جن ٹیلی فون نمبروں سے فون کررہے ہیں وہ اور شناختی کارڈ نمبر پولیس کو فراہم کردیے ہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ ناموافق حالات کے باعث معاشی حالت پہلے ہی دگرگوں ہے، رہی سہی کسر بھتہ خوری نے پوری کردی ہے ہم اپنا کاروبار کریں یا بھتہ خوروں کو رقم ادا کریں اس معاملے سے پولیس ، رینجرز ، سی پی ایل سی اور دیگر متعلقہ حکام کو زبانی اور تحریری طور پر بھی آگاہ کردیا گیا ہے،دکانداروں نے مزید بتایا کہ ٹیلی فون کالز کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔
پولیس کو تمام معلومات فراہم کی جاچکی ہے لیکن اس کے باوجود اس سلسلے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے اور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، دکاندار انتہائی خوفزدہ ہیں جبکہ بیشتر دکانداروں نے اپنے اہل خانہ کو حفاظتی تناظر میں شہر سے باہر رشتے داروں کے ہاں منتقل کردیا ہے، فیڈرل بی ایریا کے دکانداروں نے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان کے علاقے میں بھتہ وصولی کا نوٹس لیں اور فی الفور ملزمان کو گرفتار کریں تاکہ وہ اطمینان و سکون کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔