وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی خبروں کی تردید کردی

ملک دشمن عناصر خوف پھیلانے کے لیے افواہیں پھیلا رہے ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس

ملک دشمن عناصر خوف پھیلانے کے لیے افواہیں پھیلا رہے ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی خبروں تردید کرتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان وزیراعلی ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری ایف آئی اے کو فوری خط لکھیں اور لاک ڈاؤن کی افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کرنے کا کہیں۔


وزیراعلیٰ ہاؤس نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر خوف پھیلانے کے لیے افواہیں پھیلا رہے ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلاوجہ سنسنی اور خوف نہ پھیلایا جائے، حکومت کے اب تک اُٹھائے گئے اقدامات صرف احتیاطی تدابیر کے طور پر لئے گئے ہیں لہذا اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
Load Next Story