مہنگے دام سینیٹائزر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
پولیس نے کلفٹن کے علاقے سے دو دکان داروں کو گرفتار کرلیا
پولیس نے مہنگے داموں سینیٹائزر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرتے ہوئے کلفٹن کے علاقے سے دو دکان داروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں جہاں ایک جانب ماسک اور ہاتھ دھونے والے سینیٹائزر فروخت کیے جارہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ انھیں انتہائی مہنگے داموں بھی فروخت کررہے ہیں اور صورتحال کا ناجائزہ فائدہ اٹھارہے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
ایس پی کلفٹن عمران احمد کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 6 بڑا بخاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان پر چھاپہ مار کر مہنگے داموں سینیٹائزر فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 148/20 درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔
علاوہ ازیں بوٹ بیسن پولیس نے بھی کلفٹن بلاک فور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مارٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے دکان دار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 132/20 درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دکان داروں کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔