صدرکےدوعہدوں سےمتعلق کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی

عدالت نے اپنے عبوری حکم میں صدر کو پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے نوٹس بھجوائے ہیں۔

عدالت نے اپنے عبوری حکم میں صدر کو پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے نوٹس بھجوائے ہیں۔ فوٹو فائل

صدرآصف علی زرداری کےدوعہدوں سےمتعلق کیس کی سماعت عدالت نے چودہ ستمبر تک ملتوی کردی ہے، صدر کے پرنسپل سیکرٹری کو دوبارہ نوٹس جاری۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس ناصر سعید شیخ ، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس نجم الحسن پر مشتمل فل بنچ نے کیس کی سماعت کی،اس موقع پرعدالت نے صدرمملکت سے کہا ہے کہ اگر انہیں توہین عدالت کی کارروائی سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض ہے تو اپنا نمائندہ عدالت میں بھیج سکتے ہیں، عدالت نے اپنے عبوری حکم میں صدر کو پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے نوٹس بھجوائے ہیں۔


درخواست گزار وکیل کے اے کے ڈوگر کے مطابق صدر نے دو عہدے چھوڑنے سے متعلق کیس میں عدالتی حکم کی پاسداری نہیں کی، جس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، اس بات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے اعتراض اٹھایا کہ صدر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے اس معاملے کو دو ہفتے تک ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد عدالت نے سماعت کو چودہ ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story