صدرمملکت اوروزیرخارجہ چین روانہ مفاہمتی یادداشتوں پردستخط متوقع

دورے کے دوران کئی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط متوقع ہیں

صدرمملکت اپنے ہم منصب سمیت چینی قیادت سے ملاقات کریں گے: فوٹو: فائل

چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین روانہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خصوصی طیارے پرچین روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔


صدرمملکت اپنے ہم منصب سمیت چینی قیادت سے ملاقات کریں گے اوردورے کے دوران کئی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط متوقع ہیں۔

نئے معاہدوں کے تحت سی پیک، زراعت اورسائنس و ٹیکنالوجی کے بارے میں دونئے ورکنگ گروپس تشکیل دیئے جائیں گے اور
سی پیک معاہدہ انفراسٹرکچرسے اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوگا۔
Load Next Story