سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
چاندی کی فی تولہ قیمت60روپے کمی سے 900روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی
KARACHI:
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1850 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں60ڈالرز کی نمایاں کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت1470ڈالر کی سطح پر رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت1850روپے کمی سے 89000 جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1587روپے کمی سے 76303روپے رہی اور چاندی کی فی تولہ قیمت60روپے کمی سے 900روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔