ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری

یہ لیبارٹریز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان، کوئٹہ، تفتان بارڈر، مظفر آباد اور گلگت میں موجود ہیں

یہ لیبارٹریز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان، کوئٹہ، تفتان بارڈر، مظفر آباد اور گلگت میں موجود ہیں (فوٹو: فائل)

HONG KONG:
حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے چاروں صوبوں میں قائم کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی ہے فہرست کے مطابق این آئی ایچ اسلام آباد، اے ایف آئی پی میں یہ سہولت موجود ہے جب کہ پنجاب ایڈز لاہور، شوکت خانم لیبارٹری اور نشتر اسپتال ملتان میں بھی یہ ٹیسٹ ہوسکے گا۔

کراچ میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال، سول اسپتال اوجھا انسٹیٹیوٹ اور انڈس اسپتال میں جب کہ پشاور میں پبلک ہیلتھ لیبارٹری اور کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں یہ سہولت موجود ہے۔


اسی طرح تفتان میں موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ، مظفر آباد میں میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ اور ڈی ایچ کیو اسپتال گلگت میں بھی کورونا وائرس کے مرض کو تشخیص کرنے کی سہولت موجود ہے۔

یہ پڑھیں : کورونا وائرس سے متعلق صوبوں کی صورتحال اور حکومتی اقدامات

اس ضمن میں ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد سے زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے، صوبے پازیٹو کیسز کی مکمل نگہداشت کررہے ہیں، 14 لیبارٹریز کو وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس فراہم کی جارہی ہیں، حکومت کی تشخیصی کٹس سے ٹیسٹ مفت کیے جاتے ہیں۔

 
Load Next Story