پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ ملتوی کردی
پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا۔ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ ٹیم کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی وجہ سے مزید نہیں کھیلنا چاہتی تھی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو ملتوی کردیا گیا ہے اور بقیہ میچز کو نئی تاریخوں میں کرایا جائے گا، تاہم اس معاملے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں کا وطن واپس جانے کا فیصلہ
قبل ازیں کورونا وائرس کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے پی ایس ایل میں شامل متعدد غیرملکی کھلاڑی اور کوچ اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل فائیو میں میچز میں تماشائیوں کی تعداد بھی بہت مایوس کن رہی اور ایونٹ کا رنگ پھیکا پڑنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے شیڈول میں تبدیلی کردی
پی سی بی نے اس ایونٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی پوری کوشش کی۔ بورڈ نے پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے میچز کی تعداد کم کرکے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کیا۔ پھر میچز کو تماشائیوں کے بغیر کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے تھے۔ پہلا سیمی فائنل آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان جب کہ دوسرا سیمی فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان تھا۔ تاہم اب حتمی طور پر ایونٹ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بورڈ کے اس فیصلے کو درست قدم قرار دیا ہے۔
پی ایس ایل 5 کے اب تک کے مقابلوں میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سرفہرست، کراچی کنگز دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر موجود رہی۔
واضح رہے کہ پوری دنیا اس وقت ایک جان لیوا خطرناک کورونا وائرس کووڈ-19 کی لپیٹ میں ہے۔ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 180 ہوگئی ہے جبکہ دنیا میں اس خطرناک وائرس سے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا میں کورونا وائرس کی تفصیلات نقشے کی مدد سے دیکھیے