سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 172 ہوگئی
ایران سے سکھر آنے والے 134 زائرین میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے
ترجمان حکومت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 172 ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئٹ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کi شام پانچ بجے تک سندھ میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 172 ہوچکی ہے، جن میں سے دو افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
ترجمان حکومت سندھ کے مطابق سکھر میں ایران سے آنے والے زائرین کے 274 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 134 میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 140افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔