پی ایس ایل ملتوی ہونے کا افسوس ہے لیکن حفاظت سب سے پہلے محمد حفیظ
موجودہ حالات میں پاکستان سپر لیگ ملتوی کرنے کا اقدام ٹھیک فیصلہ ہے، محمد حفیظ
قومی کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ملتوی ہونے کا افسوس لیکن سب سے پہلے حفاظت ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ ملتوی کرنے کا اقدام ٹھیک فیصلہ ہے، لیگ ملتوی ہونے کا افسوس ہے لیکن حفاظت سب سے پہلے ہے جب کہ سب کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا تھا جس میں پی سی بی نے فرنچائزز مالکان سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو ملتوی کردیا گیا ہے اور بقیہ میچز کو نئی تاریخوں میں کرایا جائے گا، تاہم اس معاملے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔