وزیراعظم نوازشریف کی افغان صدر سے ملاقات اہم امور پرتبادلہ خیال

دورے میں افغان صدر حامد کرزئی سے دو طرفہ تعلقات بڑھانے اورمختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگوہوگی، وزیراعظم نوازشریف

خطے میں امن و ترقی افغانستان میں استحکام سے منسلک ہے، وزیر اعظم نواز شریف۔ فوٹو: ایکسپریس

وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچے جہاں پر انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی نے ملاقات کی اور خطے میں سیکیورٹی سمیت باہمی امور تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نوازشریف افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے تو ان افغان صدر حامد کرزئی نے صرارتی محل میں ان کا پرتپاک استقبال کیا اور افغان فوج کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی جس کے بعد وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے میں قیام امن اور 2014 میں امریکی فوج کے افغٓانستان سے انخلا کے بعد کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔


قبل ازیں افغانستان روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان صرف ہمسائے ممالک ہی نہیں بلکہ دونوں کے درمیان اچھے تعلقات بھی ہیں، دورہ افغانستان دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے ہے۔ نواز شریف نے کہاکہ دورے میں افغان صدر حامد کرزئی سے دو طرفہ تعلقات بڑھانے اورمختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگوہوگی۔ افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں کیونکہ خطے میں امن و ترقی مستحکم افغانستان سے منسلک ہے، چاہتے ہیں کہ افغانستان میں مصالحتی عمل ہر صورت میں کامیاب ہو اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، دورہ افغانستان سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف افغان صدر حامد کرزئی کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ پشتون خوا عوامی ملی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی، معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ سرتاج عزیز اور سیکریٹری پلاننگ بھی موجود ہیں، کابل پہنچنے پر افغان حکام کی جانب وزیراعظم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
Load Next Story