جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے جسٹس تصدق حسین جیلانی سے حلف لیا
JAKARTA:
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ہوئی جہاں چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس ناصر الملک سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سابق قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی سمیت سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز بھی شریک تھے۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر ہونے کےبعد گزشتہ روز قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ناصرالملک کو چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا تھا۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی 11 دسمبر کو چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس تصدق جیلانی نے سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخر الدین جی ابراہیم کے استعفے کے بعد اگست میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔