سندھ حکومت کی جانب سے مقدمات واپس لینے کے بعد لیاری گینگ وار کا مرکزی ملزم امین بلیدی رہا
ملزم امین بلیدی کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلوں سمیت انتہائی سنگین مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم امین بلیدی اور اس کے ساتھیوں کو سندھ حکومت کی جانب سے مقدمات واپس لینے کے بعد رہا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے امین بلیدی اور اس کے ساتھیوں پر 4 مقدمات جس میں قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے اور اسلحہ رکھنے کے مقدمات شامل تھے ان سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پولیس نے ایک درخواست کے ذریعے عدالت کو حکومت سندھ کی دستبرداری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف چاروں مقدمات خارج کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے امین بلیدی کو ساتھیوں سمیت رہا کردیا۔
واضح رہے کہ امین بلیدی اور اس کے دو ساتھیوں زبیر اور واجد کو ستمبر میں لاہور کے علاقے مال روڈ پر ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان پر کلاکوٹ، کلری، بغدادی اور کھارا در سمیت دیگر تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلوں سمیت انتہائی سنگین مقدمات درج ہیں جب کہ ملزم امین بلیدی ارشد پپو قتل کیس سمیت اغوا برائے تاوان کے متعدد مقدمات میں بھی نامزد ہے۔