واٹس ایپ نے مصدقہ اطلاعات کیلئے کورونا وائرس انفارمیشن ہب قائم کردیا

اقدام کا مقصد صارفین کو درست اور مصدقہ اطلاعات کی فراہمی ہے، کمپنی کا اعلامیہ

واٹس ایپ نے کورونا وائرس سے متعلق درست اطلاعات کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ ڈالر کا فنڈ بھی جاری کیا ہے۔ فوٹو، انٹرنیٹ

واٹس ایپ نے مصدقہ اطلاعات کی فراہمی کے لیے کورونا وائرس انفارمیشن ہب قائم کردیا وائرس سے متعلق حقائق کی فراہمی کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران فیک نیوز اور غلط اطلاعات ذہنی دباؤ اور انتشار کا باعث بن رہی ہیں۔ اس کے پیش نظر کمپنی نے صارفین کو مصدقہ اطلاعات اور معلومات کی فراہمی کے لیے کورونا وائرس انفارمیشن ہب قائم کردیا ہے۔

واٹس ایپ نے انٹر نیشنل فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک کورونا فیکٹ الائنس کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ وہاٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو درست اور مصدقہ اطلاعات کی فراہمی ہے۔
Load Next Story