ڈرون حملوں پر دھرنا دینے والوں کو غیرملکی امداد لیتے وقت بھی غیرت کا مظاہرکرنا چاہئے سعد رفیق

غیر ملکی غلامی سے آزادی سے حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا، وزیر ریلوے

معاشی غلامی کے خاتمے تک غیرملکی مداخلت بند نہیں ہوسکتی، سعد فریق۔ فوٹو: فائل

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھرنے دینے سے ڈرون حملے بند نہیں ہوں گے، دھرنے دینے والے دھرنے دیں ہمیں ملک چلانا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ غیر ملکی غلامی سے آزادی سے حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ معاشی غلامی کے خاتمے تک غیرملکی مداخلت بند نہیں ہوسکتی، اس کی واضح مثال ایران ہے جس نے اجتماعی قومی غلطیاں نہ کرتے ہوئے اپنی تیل کی دولت کا عقلمندی سے استعمال کیا اور امریکا سے اپنی مرضی کی شرائط منوائیں۔


خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بھی ڈرون حملوں کی اتنی ہی مخالف ہے جتنے دھرنا دینے والے ہیں لیکن اس حقیقیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ دھرنے دینے سے ڈرون حملے بند نہیں ہوں گے، دھرنے والے دھرنا دیں ہمیں ملک چلانا ہے۔ اس معاملے پر بڑی بڑی باتیں کرنے والوں کو غیر ملکی امداد لیتے وقت بھی غیرت کے بارے میں فکرکرنی چاہئے۔

 
Load Next Story