حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی تیاری نہیں شہباز شریف
تفتان واقعے کی تحقیقات کرائی جائے کہ مسافروں کو بغیر اسکریننگ کے کیوں جانے دیا گیا؟ شہباز شریف کا مطالبہ
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی تیاری نہیں ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کورونا اور معیشت کے بڑھتے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ٹیسٹ کرانے سے منع کرنے کا مطلب ہے کہ حکومت کے پاس کورونا سے نمٹنے کی کوئی تیاری نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ کوئی بھی ذی شعور اور ذی ہوش شخص ٹیسٹ نہ کرانے کی بات نہیں کر سکتا کیوں کہ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ نہ کرایا جائے تو ابتدائی مرحلے پر ہی اس وباء کو کیسے روکا جائے گا؟
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ حکمرانوں کا معیشت اور کورونا کے مقابلے کیلیے ایک ہی انداز اور رویہ ہے، پاکستانی قوم بڑی بہادر ہے، حکومتی ذمہ داری ہے کہ مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ تفتان واقعے کی تحقیقات کرائی جائے کہ مسافروں کو بغیر اسکریننگ کے کیوں جانے دیا گیا؟