لاہورمیں پیپلزپارٹی کی یوم تاسیس کی تقریب میں جیالے آپس میں لڑ پڑے ملتان میں کیک پرٹوٹ پڑے
پپلزپارٹی کی رہنما ثمینہ خالد گھرکی جیالوں کے درمیاں بیچ بچاؤ کی کوشش کرتی رہیں تاہم کارکنان نے ان کی بھی ایک نہ سنی
لاہور:
لاہور میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پارٹی کے کارکناں آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کی لاتوں، مکوں اور گھونسوں سے خوب تواضع کی جب کہ ملتان میں جیالے کیک پر ٹوٹ پڑے۔
لاہور کے ایوان اقبال میں پیپلزپارٹی کے 47 ویں یوم تاسیس کے موقع پیپلزپارٹی کے اسٹوڈنٹ ونگ (پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن) کے کارکنان نے اسٹیچ پر جانے کی کوشش کی جس پر تقریب کے منتظمین نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم اس دوران جیالے آپس میں لڑ پڑے اور لاتیں، گھونسے اور مکے برساتے ہوئے ایک دوسرے کی درگت بنادی۔ تقریب کے دوران پپلزپارٹی کی رہنما ثمینہ خالد گھرکی جیالوں کے درمیاں بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتی رہیں تاہم کارکنان نے ان کی بھی ایک نہ سنی۔
دوسری جانب ملتان کچہری میں بھی یوم تاسیس کی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی جہاں 100 سے زائد جیالے پارٹی قائدین کی قربانیوں کی تقاریر سننے کے بعد 2 پاؤنڈ کے کیک پر ٹوٹ پڑے۔