کورونا وائرس خیبرپختون خوا میں انسداد پولیومہم کوموخر

مہم کو5 روزکے بجائے صرف 3 روزکرنے کے بعد محکمہ صحت نے غیراعلانیہ مدت تک پولیو مہم کو موخر کردیا

مہم کو 5 روزکی بجائے صرف 3 روز کرنے کے بعد محکمہ صحت نے غیر اعلانیہ مدت تک پولیو مہم کو موخرکردیا ہے: فوٹو: فائل

کورونا وائرس میں ممکنہ پھیلاؤکے خدشات پرخیبرپختون خوا میں انسداد پولیومہم کو موخر کردیا گیا۔


خیبرپختون خوا کے پانچ اضلاع چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی اور مہمند میں 16 مارچ سے انسداد پولیو مہم شروع کی گئی تھی۔ پانچ روزہ پولیومہم میں پانچ سال سے کم عمرکے 13 لاکھ 30 ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر تھا جبکہ مہم کے لیے7 ہزار 455 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جو کہ بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاو کے قطرے پلا رہی تھیں۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے مطابق مہم کو پانچ روز کی بجائے صرف تین روز کرنے کے بعد محکمہ صحت نے غیر اعلانیہ مدت تک پولیو مہم کو موخرکردیا ہے۔ اب تک مہم کے تین روز کے دوران مجموعی طورپر11 لاکھ 88 ہزاربچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ کوآرڈینٹر ای او سی کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم صوبے میں کرونا وائرس کے باعث معطل کرنا پڑی۔ مہم 16 مارچ کو شروع ہوئی، 19 اور 20 مارچ کوکیچ اپ پراسس ہونا تھا۔لیکن اب مہم کو موخرکردیا گیا ہے.
Load Next Story