کورونا وائرس اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر آگیا
انڈیکس 6.39 فیصد کمی سے 28400 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا
کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چھائے شدید مندی کے بادل مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں اور ہنڈریڈ انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
جمعرات کے روز کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 30 ہزار 416 کی سطح پر موجود تھا۔ کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ کریش ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 752 پوائنٹس کی کمی ہونے پر کاروبار معطل کردیا گیا۔ کاروبار دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی انڈیکس میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 4 کاروباری دنوں میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 7 ہزار 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔