دورہ آسٹریلیا سے واپسی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی خود کو قرنطینہ کریں گے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسیکا آرڈن کی ہدایات پر یہ فیصلہ کیا گیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسیکا آرڈن کی ہدایات پر یہ فیصلہ کیا گیا

آسٹریلیا سے واپس آنے والے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے خود کو قرنطینہ کریں گے۔


نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سیریز ادھوری چھوڑ کر سڈنی سے واپس آنے والے 15 کیوی کرکٹرز اور معاون سٹاف کے ارکان خود ہی احتیاطی تدبیر کے طور پر قرنطینہ کرتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود رہیں گے۔

بورڈ کے مطابق فیصلہ وزیراعظم جیسیکا آرڈن کی ہدایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، حکومتی پالیسی کے تحت بیرون ملک سے واپس آنے والے نیوزی لینڈ کے ہر شہری کیلیے 14 روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا اور کرکٹرز بھی اس کی پابندی کر رہے ہیں۔
Load Next Story