وزیراعظم کا افغانستان کے ساتھ چمن اسپن بولدک سرحد کھولنے کا حکم

بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان

افغانستان کے ٹرکوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دے دی ہے، عمران خان فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے باوجود افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا کووڈ-19 کی عالمی وبا کے باوجود افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔ میں نے چمن-اسپن بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں۔ بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔

Load Next Story